Musnad Imam Ahmad 17507

حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی حدیثیں

17507Musnad Imam Ahmad

حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ اسْتَشَارَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ فِي مِلَاصِ الْمَرْأَةِ قَالَ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَّةٍ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ ائْتِنِي بِمَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ قَالَ فَشَهِدَ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ

حضرت مغیرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر ؓ نے صحابہ کرام ؓ سے مشورہ کیا کہ اگر کسی سے حاملہ عورت کا بچہ ساقط ہوجائے تو کیا کیا جائے؟ حضرت مغیرہ ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے اس صورت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا ہے حضرت عمر ؓ نے فرمایا اگر آپ کی بات صحیح ہے تو کوئی گواہ پیش کیجئے جو اس حدیث سے واقف ہو؟ اس پر حضرت محمد بن مسلمہ ؓ نے شہادت دی کہ نبی کریم ﷺ نے یہی فیصلہ فرمایا تھا۔