Musnad Imam Ahmad 17375

حضرت کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب (رض) کی حدیثیں

17375Musnad Imam Ahmad

حضرت کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب (رض) کی حدیثیں

قَالَ يَا كَعْبُ بْنَ مُرَّةَ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً

شرحبیل (رح) نے کہا اے کعب بن مر! ہمیں احتیاط سے نبی ﷺ کی کوئی حدیث سنائیے، انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر چلاتا ہے، تو یہ ایسے ہے جیسے اس نے ایک غلام کو آزاد کردیا۔