Musnad Imam Ahmad 17068

حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کی حدیثیں

17068Musnad Imam Ahmad

حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُدُورِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ إِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَاغْسِلْ وَاطْبُخْ وَسَأَلَهُ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ وَعَنْ كُلِّ سَبُعٍ ذِي نَابٍ

حضرت ابو ثعلبہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اہل کتاب کی ہانڈیوں کے متعلق پوچھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں اس کے علاوہ کوئی اور برتن نہ ملیں تو انہی کو دھوکر کھانا پکا سکتے ہو، پھر گدھوں کے گوشت کے متعلق پوچھا تو نبی ﷺ نے اس سے اور ہر کچلی سے شکار کرنے والے درندے سے منع فرما دیا۔