حضرت عبداللہ بن حارث بن جزر زبیدی (رض) کی حدیثیں
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنْ النَّارِ
عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن ایڑیوں اور پاؤں کے باطنی حصے (کے خشک رہ جانے پر ان) کے لئے ہلاکت ہوگی۔