حضرت عمرو بن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَزَّ مِنْ كَتِفٍ فَأَكَلَ فَأَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَأَلْقَى السِّكِّينَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے شانے کا گوشت دانتوں سے نوچ کر تناول فرمایا پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو نیا وضو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی۔