حضرت وہب بن خنبش (رض) کی حدیثیں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ عَنْ عَامِرٍ عَنْ هَرِمِ بْنِ خَنْبَشٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي أَيِّ الشُّهُورِ أَعْتَمِرُ قَالَ اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً
حضرت ابن خنبش طائی ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خاتون آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ! میں کس مہینے میں عمرہ کروں؟ نبی ﷺ نے فرمایا رمضان کے مہینے میں عمرہ کرو، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔