حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ آخِرَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِحْدَى يَدَيْهِ رُطَبَاتٌ وَفِي الْأُخْرَى قِثَّاءٌ وَهُوَ يَأْكُلُ مِنْ هَذِهِ وَيَعَضُّ مِنْ هَذِهِ وَقَالَ إِنَّ أَطْيَبَ الشَّاةِ لَحْمُ الظَّهْرِ
حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی آخری کیفیت جو میں نے دیکھی، وہ یہ تھی کہ آپ ﷺ کے ایک ہاتھ میں تر کھجوریں تھیں اور دوسرے میں ککڑی، آپ ﷺ اس سے کھجور کھاتے اور اس سے ککڑی کاٹتے اور فرمایا کہ بہترین گوشت پشت کا ہوتا ہے۔