Musnad Imam Ahmad 16537

حضرت عرباض بن ساریہ (رض) کی مرویات

16537Musnad Imam Ahmad

حضرت عرباض بن ساریہ (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ قَالَ الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ عَلَيْنَا فِي الصُّفَّةِ وَعَلَيْنَا الْحَوْتَكِيَّةُ فَيَقُولُ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا ذُخِرَ لَكُمْ مَا حَزِنْتُمْ عَلَى مَا زُوِيَ عَنْكُمْ وَلَيُفْتَحَنَّ لَكُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ

حضرت عرباض ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے صفہ میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے کہ اگر تمہیں پتہ چل جائے کہ تمہارے لئے کیا کچھ ذخیرہ کیا گیا ہے، کہ ساری دنیا تمہارے لئے سمیٹ دی جائے گی اور تمہارے ہاتھوں فارس و روم فتح ہوجائیں گے، تو تم کبھی غمگین نہ ہو۔