Musnad Imam Ahmad 1653

حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) کی مرویات

1653Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ فَهْمٍ قَالَ وَأَظُنُّهُ يُسَمَّى مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ وَأَظُنُّهُ حِجَازِيًّا أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يُحَدِّثُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَقَدْ نُحِرَتْ لِلْقَوْمِ جَزُورٌ أَوْ بَعِيرٌ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَوْمُ يُلْقُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ يَقُولُ أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ

ایک مرتبہ ایک اونٹ ذبح ہوا تو حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ نے حضرت ابن زبیر ؓ سے فرمایا کہ انہوں نے ایک موقع پر نبی ﷺ کو جبکہ لوگ نبی ﷺ کے سامنے گوشت لاکر پیش کر رہے تھے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بہترین گوشت پشت کا ہوتا ہے۔