Musnad Imam Ahmad 16388

حضرت رویفع بن ثاب انصاری (رض) کی حدیثیں

16388Musnad Imam Ahmad

حضرت رویفع بن ثاب انصاری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ قَالَ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ شِيَيْمَ بْنَ بَيْتَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ شَيْبَانَ الْقِتْبَانِيَّ يَقُولُ اسْتَخْلَفَ مَسْلَمَةُ بْنُ مُخَلَّدٍ رُوَيْفِعَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ عَلَى أَسْفَلِ الْأَرْضِ قَالَ فَسِرْنَا مَعَهُ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رُوَيْفِعُ لَعَلَّ الْحَيَاةَ سَتَطُولُ بِكَ بَعْدِي فَأَخْبِرْ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ عَقَدَ لِحْيَتَهُ أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا أَوْ اسْتَنْجَى بِرَجِيعِ دَابَّةٍ أَوْ بِعَظْمٍ فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِيءٌ مِنْهُ

شییم بن بیتان کہتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد ؓ زمین کے نشیب پر مقرر تھے، انہوں نے حضرت رویفع بن ثابت ؓ کو زمین کے نشیب پر ایک ذمہ داری سونپ دی چناچہ ہم نے ان کے ساتھ سفر طے کیا، پھر حضرت رویفع ؓ کہنے لگے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا اے رویفع! ہوسکتا ہے کہ تمہیں لمبی زندگی ملے، تم لوگوں کو بتادینا کہ جو شخص داڑھی میں گرہ لگائے، یا تانت گلے میں لٹکائے یا کسی جانور کی لید یا ہڈی سے استنجاء کرے تو گویا اس نے محمد ﷺ پر نازل ہونے والی شریعت سے بیزاری ظاہر کی۔