حضرت امیر معاویہ (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً
حضرت معاویہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص امام ( کی بیعت) کے بغیر ہی فوت ہوجائے تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔