Musnad Imam Ahmad 16098

حضرت مسور بن یزید (رض) کی روایت

16098Musnad Imam Ahmad

حضرت مسور بن یزید (رض) کی روایت

حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ كَثِيرٍ الْكَاهِلِيِّ عَنْ مِسْوَرِ بْنِ يَزِيدَ الْأَسَدِيِّ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَرَكَ آيَةً فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَرَكْتَ آيَةَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَهَلَّا ذَكَّرْتَنِيهَا

حضرت مسور بن یزید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے کوئی جہری نماز پڑھائی اور اس میں کوئی آیت چھوڑ دی، نماز کے بعد ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے فلاں فلاں آیت چھوڑ دی؟ نبی ﷺ نے فرمایا تو تم نے مجھے یاد کیوں نہیں دلائی؟