حضرت سعید بن زید بن عمروبن نفیل (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ كَمْأَةٌ فَقَالَ تَدْرُونَ مَا هَذَا هَذَا مِنْ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ
حضرت سعید بن زید ؓ سے مروی ہے کہا کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو دست مبارک میں کھنبی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا جانتے ہو یہ کیا چیز ہے؟ یہ کھنبی ہے کھنبی بھی " من " سے تعلق رکھتی ہے (جو بنی اسرائیل پر نازل ہوا تھا) اور اس کا پانی آنکھوں کے لئے باعث شفاء ہے۔