Musnad Imam Ahmad 15312

حضرت محمد بن صفوان کی حدیثیں۔

15312Musnad Imam Ahmad

حضرت محمد بن صفوان کی حدیثیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ صَادَ أَرْنَبَيْنِ فَلَمْ يَجِدْ حَدِيدَةً يَذْبَحُهُمَا بِهَا فَذَبَحَهُمَا بِمَرْوَةٍ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهِمَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ مُعَلِّقُهُمَا فَذَكَرَ مَعْنَاهُ

حضرت محمد بن صفوان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے دو خرگوش شکار کئے اس وقت انہیں ذبح کرنے کے لئے ان کے پاس لوہے کا کوئی دھاری دار آلہ نہ تھا چناچہ انہوں نے ان دونوں کو ایک تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کرلیا اور نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی ﷺ نے انہیں وہ کھانے کی اجازت دیدی۔ حضرت محمد بن صفوان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے دو خرگوش شکار کئے اس وقت انہیں ذبح کرنے کے لئے ان کے پاس لوہے کا کوئی دھاری دار آلہ نہ تھا چناچہ انہوں نے ان دونوں کو ایک تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کرلیا اور نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی ﷺ نے انہیں وہ کھانے کی اجازت دیدی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔