حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔
حَدَّثَنَا حَسَنٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا زَبَّانُ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ كَانَ صَائِمًا وَعَادَ مَرِيضًا وَشَهِدَ جَنَازَةً غُفِرَ لَهُ مِنْ بَأْسٍ إِلَّا أَنْ يُحْدِثَ مِنْ بَعْدُ
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزہ دار ہو کسی مریض کی عیادت کرے اور کسی جنازے میں شرکت کرے اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے الاّ یہ کہ اس کے بعد کوئی نیا گناہ کر بیٹھے۔