Musnad Imam Ahmad 14942

حضرت قبید بن مطرف غفاری کی حدیث۔

14942Musnad Imam Ahmad

حضرت قبید بن مطرف غفاری کی حدیث۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ أَخِيهِ الْحَكَمِ بْنِ الْمُطَّلِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ قُهَيْدٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ سَأَلَ سَائِلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ عَدَا عَلَيَّ عَادٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكِّرْهُ وَأَمَرَهُ بِتَذْكِيرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنْ أَبَى فَقَاتِلْهُ فَإِنْ قَتَلَكَ فَإِنَّكَ فِي الْجَنَّةِ وَإِنْ قَتَلْتَهُ فَإِنَّهُ فِي النَّارِ

حضرت قبید بن مطرف غفاری سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے یہ سوال پوچھا کہ اگر کوئی شخص میرے ساتھ ظلم و زیادتی کرنا چاہے تو میں کیا کروں نبی ﷺ نے فرمایا کہ اسے تین مرتبہ سمجھاؤ اس سے منع کرو سائل نے پوچھا کہ اگر وہ پھر بھی باز نہ آئے تو فرمایا پھر اس سے قتال کرو سائل نے پوچھا کہ اس صورت میں ہمارا حکم کیا ہوگا فرمایا اگر اس نے تمہیں قتل کردیا تو تم جنت میں جاؤ گے اگر تم نے اسے قتل کردیا تو وہ جہنم میں جائے گا۔