Musnad Imam Ahmad 14662

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

14662Musnad Imam Ahmad

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ تَزَوَّجْتُ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَزَوَّجْتَ قَالَ قُلْتُ تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا فَقَالَ مَا لَكَ وَلِلْعَذَارَى وَلِعَابِهَا قَالَ شُعْبَةُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَقَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ حَدَّثَنَاهُمَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ يَعْنِي شَاذَانَ الْمَعْنَى

حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ میں نے شادی کرلی ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے کس سے شادی کی ہے میں نے عرض کیا کہ شوہردیدہ سے نبی ﷺ نے فرمایا کہ کنواری سے نکاح کیوں نہیں کیا کہ تم ایک دوسرے سے کھیلتے؟ حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کنواری سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس سے کھیلتے ہو اور وہ تم سے کھیلتی؟ گذشہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔