حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أُتِيَ بِضَبٍّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ وَقَالَ لَا أَدْرِي لَعَلَّهُ مِنْ الْقُرُونِ الْأُولَى الَّتِي مُسِخَتْ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کے پاس گوہ لائی گئی نبی ﷺ نے اسے کھانے سے انکار کردیا اور فرمایا مجھے معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ ان بستیوں اور زمانوں میں سے ہو جو مسخ کردی گئی تھیں۔