حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ مَمْلُوكًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ فَدَعَا بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَاعَهُ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے دور باسعادت میں ایک آدمی نے اپنا غلام یہ کہہ کر آزاد کردیا کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو نبی ﷺ نے اسے بلا کر بیچ دیا۔