حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ صَلِّ هَاهُنَا فَسَأَلَهُ فَقَالَ صَلِّ هَاهُنَا فَسَأَلَهُ فَقَالَ شَأْنَكَ إِذًا
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی فتح مکہ کے دن عرض کیا یا رسول اللہ میں نے منت مانی تھی کہ اگر اللہ نے آپ کے ہاتھوں مکہ مکرمہ کو فتح کروادیا تو میں بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گا نبی ﷺ نے فرمایا یہیں نماز پڑھ لو اس نے پھر سوال کیا اور نبی ﷺ نے پھر یہی جواب دیا اس نے پھر سوال کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا تمہاری مرضی۔