حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ عَنْ مَاعِزٍ التَّمِيمِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ وَلَكِنْ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَهُمْ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا شیطان اس بات سے مایوس ہوگیا ہے کہ اب دوبارہ نماز اس کی پوجا کرسکیں گے البتہ وہ ان کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے درپے ہے۔