Musnad Imam Ahmad 14221

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

14221Musnad Imam Ahmad

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ نُعْمَانَ بْنَ قَوْقَلٍ جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِذَا صَلَّيْتُ الْمَكْتُوبَاتِ وَصُمْتُ رَمَضَانَ وَحَرَّمْتُ الْحَرَامَ وَأَحْلَلْتُ الْحَلَالَ وَلَمْ أَزِدْ عَلَى ذَلِكَ شَيْئًا أَفَأَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا أَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ شَيْئًا

حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نعمان بن قوقل نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ اگر میں حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھوں اور فرض نمازیں پڑھ لیا کروں رمضان کے روزے رکھ لیا کروں اس سے زائد کچھ نہ کروں تو کیا میں جنت میں داخل ہوسکتا ہوں نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہاں تو انہوں نے کہا کہ واللہ میں اپنی طرف سے اس میں کچھ اضافہ نہ کروں گا۔