حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ الْعَقَبَةِ قَالَ شَهِدَهَا سَبْعُونَ فَوَافَقَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ آخِذٌ بِيَدِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَخَذْتُ وَأَعْطَيْتُ
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے بیعت عقبہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ستر آدمی شریک تھے نبی ﷺ کے پاس اس حال میں تشریف لائے تھے کہ حضرت عباس نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا تھا نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں نے بیعت لے لی اور وعدہ دے دیا۔