حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ كَأَنَّ رَأْسَهُ ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ فَقَالَ غَيِّرُوهُ وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن ابوقحافہ کو نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا اس وقت ان کے سر کے بال ثغامہ بوٹی کی طرح سفید ہوچکے تھے نبی ﷺ نے فرمایا کہ ان کے بالوں کا رنگ بدل دو البتہ کالے رنگ سے اجتناب کرنا۔