حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رُمِيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي أَكْحَلِهِ فَحَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ بِمِشْقَصٍ ثُمَّ وَرِمَتْ فَحَسَمَهُ الثَّانِيَةَ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت سعد بن معاذ کے بازو کی رگ میں ایک تیر لگ گیا نبی ﷺ نے انہیں اپنے دست مبارک سے چوڑے پھل کے تیر سے داغا وہ سوج گیا تو نبی ﷺ نے دوبارہ داغ دیا۔