حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا حَفَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ الْخَنْدَقَ أَصَابَهُمْ جَهْدٌ شَدِيدٌ حَتَّى رَبَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَطْنِهِ حَجَرًا مِنْ الْجُوعِ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ غزوہ خندق کے موقع پر نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ پر بڑے سخت حالات آئے کہ بھوک کی وجہ سے نبی ﷺ نے اپنے بدن مبارک پر پتھر باندھ رکھا تھا۔