حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَحَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ قَالَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ عَلَى يَدَيَّ دَارَ الْحَدِيثُ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابونضرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس متعہ کی اجازت دیتے تھے اور حضرت عبداللہ بن زبیر اس کی ممانعت فرماتے تھے میں نے حضرت جابر ؓ سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی ﷺ کی موجودگی میں متعہ کیا ہے۔