حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا يَعْمَرُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْنًا كَثِيرَةً وَقَالَ لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ وَإِنِّي لَعِنْدَ فَخِذِ نَاقَتِهِ الْيُسْرَى
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ اپنے ساتھ سفر حج میں بہت سے اونٹ لے کر گئے تھے اور آپ ﷺ نے حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا اور میں آپ ﷺ کی اونٹنی کی بائیں جانب ران کے قریب تھا۔