حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُتِيَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَجُعِلَ فِي طَسْتٍ فَجَعَلَ يَنْكُتُ عَلَيْهِ وَقَالَ فِي حُسْنِهِ شَيْئًا فَقَالَ أَنَسٌ إِنَّهُ كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ مَخْضُوبًا بِالْوَسْمَةِ
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس حضرت امام حسین ؓ کا سر لایا گیا، اسے ایک طشتری میں رکھا گیا، ابن زیاد اسے چھڑی سے کریدنے لگا اور ان کے حسن و جمال سے متعلق کچھ نازیبا بات کہی، حضرت انس ؓ نے فوراً فرمایا کہ یہ تمام صحابہ ؓ میں نبی ﷺ کے سب سے زیادہ مشابہہ تھے، اس وقت ان پر وسمہ کا خضاب لگا ہوا تھا۔