حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَنَا عِنْدَ ثَفِنَاتِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَالَ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا وَذَلِكَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ جس وقت حجۃ الوداع کے موقع پر نبی ﷺ نے حج و عمرے کا تلبیہ اکٹھا پڑھا، میں نبی ﷺ کی اونٹنی کے گھٹنے کے قریب تھا۔