حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَارِبَةً وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى كَانَ عُمَرُ فَمَدَّ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی ساری نمازیں قریب برابر ہوتی تھیں، اسی طرح حضرت صدیق اکبر ؓ کی نمازیں بھی، لیکن حضرت عمر ؓ نے فجر کی نماز طویل کرنا شروع کردی۔