Musnad Imam Ahmad 12453

حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات

12453Musnad Imam Ahmad

حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ هَمَّامٍ وَبَهْزٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ قَالَ أُبَيٌّ آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ قَالَ اللَّهُ سَمَّاكَ لِي قَالَ بَهْزٌ فِي حَدِيثِهِ فَجَعَلَ يَبْكِي

حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت ابی بن کعب ؓ سے فرمایا کہ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں، حضرت ابی بن کعب ؓ نے عرض کیا کہ کیا اللہ نے میرا نام لے کر کہا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہاں! یہ سن کر ابی بن کعب ؓ رو پڑے۔