حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا فَيَقِيلُ عَلَيْهِ فَتَأْخُذُ مِنْ عَرَقِهِ فَتَجْعَلُهُ فِي طِيبِهَا وَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ حضرت ام سلیم ؓ کے یہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ ان کے لئے چٹائی بچھاتیں اور نبی ﷺ اس پر قیلولہ فرماتے، وہ نبی ﷺ کا پسینہ لے کر اپنی خوشبو میں شامل کرلیتیں اور نبی ﷺ کے لئے جائے نماز بچھا دیتیں، جس پر آپ ﷺ نماز پڑھتے تھے۔