حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ فَيُرِيدُ أَنْ يَنَامَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ يَنَامَ
اور گذشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ حضرت ابوسعید ؓ نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ اگر رات کو وہ " ناپاک " ہوجائیں تو پھر سونا چاہیں تو کیا کریں؟ نبی ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وضو کر کے سو جایا کریں۔